گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کے تحت گلگت بلتستان کے تین اضلاع نگر، غذر اور ہنزہ میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزارت قومی صحت، ضوابط و رابطہ نے تینوں اضلاع کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج کے لئے اپنے قریبی نامزد سکریننگ مراکز سے رجوع کریں اور مفت سہولیات سے استفادہ کریں ،وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سہولیات سے متعلق معلومات اپنے اہل خانہ اور مقامی برادریوں تک پہنچائیں تاکہ عوامی آگاہی اور سکریننگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments