خیبر پختونخوا : سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 ماہ میں 534 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا : سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 ماہ میں 534 دہشتگرد ہلاک

رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے 1597مقدمات ،بنوں 276کیسز کیساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا شمالی وزیرستان 109، ڈیرہ اسماعیل خان میں 135ملزمان ہلاک، پشاور میں 40دہشتگرد ہلاک، 129گرفتار

پشاور (این این آئی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپار ٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور دہشتگردی کے مقدمات سے متعلق رپور ٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 10 ماہ اور 10دن کے دوران 534 دہشتگرد ہلاک جبکہ  دہشتگردی کے 1597 مقدمات درج کیے گئے ۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر تھی۔رپورٹ کے مطابق بنوں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا جہاں رواں سال 276 مقدمات درج ہوئے۔

ان مقدمات میں 1503 ملزمان مفرور، 46 گرفتار اور 140 ہلاک ہوئے ۔ شمالی وزیرستان میں 109 ملزمان مارے گئے جبکہ 13 گرفتار ہوئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے مقدمات میں 135 ملزمان ہلاک ہوئے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں 40 دہشتگرد مارے گئے ، 129 ملزمان گرفتار اور 687 مفرور ہیں۔ باجوڑ میں دہشتگردی کے 134 مقدمات درج ہوئے ، جن میں 42 ملزمان گرفتار اور 6 ہلاک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...