محکمہ خوراک:صوبہ میں سبسڈائزڈ آٹے کے 6لاکھ تھیلے فراہم

محکمہ خوراک:صوبہ میں سبسڈائزڈ آٹے کے 6لاکھ تھیلے فراہم

فلور ملز کو آٹے کی تیاری کیلئے 9ہزار میٹرک سرکاری گندم جاری کی گئی خلاف ورزی پر20فلورملز کو شوکاز،5لائسنس معطل،15لاکھ جرمانے

لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبے بھر میں سبسڈائزڈ آٹے کے 6 لاکھ 39 ہزار 492 تھیلے (10 کلوگرام)فراہم کیے گئے جبکہ پنجاب بھر میں 9 ہزار 260 دکانوں پر سبسڈائزڈ آٹا شہریوں کیلئے دستیاب ہے ۔ 10 کلو سبسڈائزڈ آٹے کا تھیلا 1275 روپے میں دستیاب ہے ۔فلور ملز کو آٹے کی تیاری اور عوامی ضروریات پوری کرنے کیلئے 9 ہزار 38 میٹرک ٹن سرکاری گندم جاری کی گئی۔ لاہور ڈویژن میں 2572 دکانوں پر 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد سبسڈائزڈ آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔نجی مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی نجی مارکیٹ میں بھی آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کے تقریباً 7 لاکھ تھیلے فراہم کیے گئے۔

نجی مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا اوسطاً 2390 روپے جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 15 کلو کا تھیلا 2200 میں دستیاب ہے ۔ پنجاب میں گندم کی اوسط قیمت 5496 روپے فی 40 کلو جبکہ بہاولپور میں گندم کی قیمت 5100 روپے فی 40 کلو ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ خوراک کا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی فلور ملز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ 20 فلورملزکوشوکاز نوٹس جاری کیے گئے ۔رحیم یار خان میں 5 فلور ملز کے لائسنس معطل کیے گئے جبکہ خلاف ورزیوں پر فلور ملز کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے ۔ راولپنڈی میں 8 لاکھ اور گجرات میں 5 لاکھ جرمانے کیے گئے ۔ راولپنڈی میں 7 فلور ملز کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...