نوشہرہ ورکاں میں گورودوارہ سری کھارا صاحب کا افتتاح

 نوشہرہ ورکاں میں گورودوارہ  سری کھارا صاحب کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر نوشہرہ ورکاں میں واقع تاریخی گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے سکھ برادری کی مذہبی عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔

سری گورو نانک دیو جی کے 557ویں پرکاش پرب کے موقع پر تاریخی گورودوارے کی بحالی مکمل ہونا دنیا بھر سے پاکستان آنے والی سکھ سنگت کے لیے ایک اہم تحفہ ہے ۔صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور جتھے دار اکال تخت صاحب گیانی کلدیپ سنگھ گڑگج نے گورودوارہ سری کھارا صاحب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ گوردوارہ سری کھارا صاحب کی بحالی اور اسے عبادت کے لیے دوبارہ کھولنا بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ سکھ یاتریوں کے لیے مقدس مذہبی مقامات کی بحالی اور بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...