خارش سے خود کو بچائیں
اسپیشل فیچر
Scabies ایک نہایت عام بیماری ہے جو ہماری جلد کو متاثر کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں جسم پر شدیدکھجلی اور خارش ہوتی ہے۔ بعض دفعہ یہ خارش اتنی شدید ہوتی ہے کہ بار بار کھجانے کی وجہ سے آپ کے جسم کے اس حصے سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے۔ آج کے اس مضمون میں ہم یس بیماری کی وجوحات ،علامات اور طریقہ علاج پر بحث کریں کے۔ اس سے بچائو کے طریقے بھی آپ کو بتائیں گے۔سوال نمبر ۱ :Scabies کیسے ہوتی ہیَ؟جواب : یہ بیماری ایک خاص قسم کے parasite سے ہوتی ہے۔ جس کا نام Sarecoples Scabies سے ہوتی ہے۔اور اس کا تعلق Scab mites family سے ہے۔یہ کیڑا ہماری جلد کے سب سے اوپروالی تہہ کو متاثر کرتا ہے اور اس کے اندرانڈے دیتا ہے۔سات دنوں کے بعد ان انڈوں سے بچے نکلتے ہیں اور جب یہ بچے ہماری جلد میںحرکت کرتے ہیں تو ہمیں خارش اور کھجلی محسوس ہوتی ہے۔سوال نمبر ۲ یہ بیماری عام طور پرکہاں زیادہ ہوتی ہے؟جواب : یہ عام طور پر کچی آبادی اور زیادہ آبادی والے علاقوںمیںہوتی ہے۔جہاں بنیادی صفائی کاانتظام ناقص ہوتا ہے۔اور ایسے گھر جہاں ہوا اور دھوپ کا گزر کم ہے اور نمی کا تناسب ہے ان گھروںاور جگہوں پربھی یہ کیڑا نشورنما پاتا ہے۔ایسے ہوٹل جہاں لوگ رات رکتے ہیںاور وہاں بستروں کی چادروں اور کمروں کی صفائی کا انتظام ناقص ہے ان ہوٹلوں میںبھی رکنے والوںکو بھی یہ مرض متاثر کرتا ہے۔سوال نمبر ۳ :یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے؟جواب : یہ ایک ایسے بیماری ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد کو ہو سکتی ہے اگر کھر میں ایک فرد اس کا شکار ہو تو گھر کے دوسرے افراد بھی اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔بیماری سے متاثر بندے سے ہاتھ ملانے سے ،اس کے تولیے، کپڑے اور بستر کی چادر استعمال کرنے سے بھی یہ مرض پھیل سکتا ہے۔اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ اگر کسی کو یہ مرض ہے تو اس کی استعمال شدہ چیزوں کو علیحدہ رکھا جائے اور کوئی دوسرا فرد وہ چیزیںاستعمال نہ کرے۔سوال نمبر ۴ :اس بیماری کی علامات کیا ہیں؟جواب : (۱ ) اس کی سب سے بری اور اہم علامت خارش (itching) ہے۔یہ رات کے وقت زیادہ ہوتی ہے۔ اور اتنی شدید ہوتی ہے کہ آپ رات ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں سکتے اور ساری رات جسم پر خارش کرتے ہوئے جاگ کر گزارتے ہیں۔یہ خارش عام طور پرآپ کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوںکے درمیان ہوتی ہے۔اور آپ کی کہنیوں کے پیچھے ہوتی ہے۔اور جسم کے ان تمام حصوں پر بھی ہوسکتی ہے جو کہ ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں۔ (۲) جب جسم پر بار بار خارش کرتے ہیںتو کھجانے کی وجہ سے جسم پر دانے بن جاتے ہیںجو کہ عام طور پر قطار کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں۔ (۳) بار بار ان دانوں کو کھجانے سے ہمیں درد بھی ہوتا ہے اور بیکٹیریل انفیکشن ہونے کا اندیشہ بھی ہو سکتا ہے۔ اور اگر یہ انفیکشن ہمارے خون میں شامل ہو جائے تو یہ ہماری زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔سوال نمبر ۵: یہ مرض کس عمر اور طبقہ کے افراد کو متاثر کرتا ہے؟جواب : یہ ایک ایسا مرض ہے جو کسی بھی عمر اور طبقہ کے افراد کو متاثرکر سکتا ہے خوہ وہ خواتین ہوں یا مرد،بزرگ ہوں یا بچے ہوں۔سوال نمبر ۶: اس مرض کی تشخیص اور علاج کیسے ممکن ہے؟جواب : ایک ماہر ڈاکٹر صرف آپ کے یاتھ پیروں اور جسم کی جلد دیکھ کر ہی اس مرض کی تشخیص کر لیتا ہے۔اس مرض سے نجات پانے کے لیے اس کاصیح طریقے سے علاج کروانا بہت ضروری ہے ایسا فرد جس کو یہ بیماری ہے،اس کے ساتھ رہنے والے افراد دونوں کا علاج ہونا ضروری ہے۔ تاکہ یہ بیماری پھیل نہ سکے۔سوال نمبر ۷ : اس مرض سے بچائو کس طرح ممکن ہے؟جواب: علاج کروانے کے ساتھ ساتھ اس مرض سے بچنا بھی بہت ضروری ہے جب آپ اپنا علاج شروع کروائیں تو ساتھ ہی اپنے گھر کے بستر ، چادریں تولیے اور کپڑے وغیرہ ان سب کو اچھی طرح سے دھوئیں اور دھوپ میں سکھائیں۔گھر میں اگر کارپٹ وغیرہ ہے تو اس کو بھی دھوپ لگوائیںپورے گھر کی اچھی طرح صفائی کریں۔کیوںکہ یہ کیڑا اگر مکمل طور پر آپ کے گھر سے ختم نہ ہوا تو آپ کو یہ مرض دوبارہ لگنے کا اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ کوشش کریں کہ جب بھی کپڑے دھوئیں تو ان کو دھوپ میں سکھائیں۔ اپنے گھر کے پالتو جانوروں کا علاج کروانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ کیڑا صرف انسانی جلد کے اندر رہ سکتا ہے۔ جانوروں کو اس کی وجہ سے کوئی بیماری لگنے کا ڈر نہیںہوتا۔٭٭٭