آج کا دن

اسپیشل فیچر
قطب شمالی پر قدم
6 اپریل 1909ء امریکی متلاشی رابرٹ پیئری اوران کے نائب میتھیئو ہنسن نے اپنے دیگر 4 ساتھیوں سمیت شمالی قطب پر پہلی مرتبہ قدم رکھا۔ کچھ واقعات کے متعلق لاپرواہی اور کچھ کے متعلق کم معلوما ت ہونے کی وجہ سے ماہرین قطب شمالی پر قدم رکھنے کے بارے میں تحفظات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ ماہرین قطب شمالی پر قدم رکھنے کے متعلق شبہ ظاہر کرتے ہیں ، اس کی تصدیق بھی نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس کے متعلق شواہد بہت کم ہیں اس لئے اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
برصاکی فتح
6 اپریل 1326ء کو دولت عثمانیہ کے دوسرے حکمران اور عثمان غازی کے بڑے بیٹے اورہان غازی نے بازنطینیوں کے زیر قبضہ شہر برصا کو فتح کیا۔ اس سے قبل اس شہر کو ان کے والد عثمان غازی نے فتح کرنے کی کوشش کی تھی مگر بہت سی لڑائیوں اور جنگوں کے باوجود وہ برصا کو فتح کرنے میں کامیابی نہیں ہو سکے تھے اور آخر کار ایک بہت بڑے معرکے میں اورہان غازی نے بازنطینیوں شکست دیتے ہوئے برصا کو حاصل کیا۔اس فتح کو تاریخ دانوں نے دولت عثمانیہ کے عروج کی شروعات بھی لکھا ہے۔
غوری میزائل کا تجربہ
پاکستان نے غوری میزائل کا پہلا تجربہ کیا۔غوری پہلا بیلسٹک میزائل ہے جو1800کلومیڑ تک کئی قسم کے بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غوری ٹو بھی اسی پروگرام میں شامل ہے رینج 2ہزار کلومیٹر تک ہے اور انہیں میزائل بردار گاڑیTEL کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔اسے دنیا کی بہترین میزائل ٹیکنالوجیز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا تجربہ پہلی مرتبہ 6 اپریل 1998ء کو ٹلہ جوگیاں کے قریب ملوٹ ضلع جہلم سے کیا گیاتھا۔
جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان
2 اپریل 1917ء کو صدر ووڈرو ولسن نے امریکی کانگریس کے خصوصی مشترکہ اجلاس سے جرمن سلطنت کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے لیے کہا۔ کانگریس نے 6 اپریل کو جواب دیا اور اعلان جنگ کا کہا۔جو خط خصوصی اجلاس میں پیش کیا گیا اس میں لکھا گیا کہ جرمن حکومت نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لوگوں کے خلاف بار بار جنگی کارروائیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ لہٰذا، ریاستہائے متحدہ امریکہ کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی طرف سے کانگریس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جرمن حکومت کے درمیان جنگ کی حالت ہے اور رسمی طور پر اس کا اعلان بھی کیا جائے۔