اے کرکٹ :کوشل سلوا کی سنچری ،لنکا کے 5وکٹوں پر 313رنز
گونارتنے 64رنزپر ناٹ آؤٹ ،پاکستان کے میر حمزہ نے 3بلے بازوں کوآؤٹ کیا
کولمبو(دنیانیوز)پاکستان اے کرکٹ ٹیم اور سری لنکااے کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلے جانیوالے پہلے 4روزہ غیرسرکاری ٹیسٹ میں تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 401کے جواب میں 5وکٹوں پر 313رنز بنالیے ۔کوشل پریرا نے شاندار سنچری سکور کی وہ 2چھکوں اور 15چوکوں کی مددسے 140گیندوں پر 119رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں ۔جیاسندرا31،دھنان ڈی سلوا 8،مداوا ورنا پورا5،ویتھانگے 39اورپریانجن 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔کوشل پریرا119 اورگونارتنے 64رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ،دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 298رنز کی شراکت ہوچکی ہے ،آسٹریلیا اے کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری اور 115پر 5بلے باز پویلین واپس جاچکے تھے ۔پاکستان کی طرف سے میرحمزہ نے 3جبکہ ضیاالحق نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم 401رنزبناکر آؤٹ ہوگئی تھی ،خرم منظور،عمرامین اور فواد عالم نے نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔