اوپن رینکنگ ٹینس :ایرج بتول سنگلز ٹائٹل لے اڑیں

 اوپن رینکنگ ٹینس :ایرج بتول سنگلز ٹائٹل لے اڑیں

سعدیہ نظامی کو فائنل میں شکست ہوگئی،انڈر 9ٹرافی زین احتشام کے نام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پندہویں ویسٹ بری اوپن رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز ٹائٹل ایرج بتول نے جیت لیا جبکہ مینز سنگلز میں نعمان آفتاب نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ گزشتہ روز کریک کلب پر لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ایرج بتول نے سعدیہ نظامی کے خلاف سات، پانچ اور چھ، چار سے کامیابی حاصل کی۔ مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں نعمان آفتاب نے عقیل شبیر کو آؤٹ کلاس کیا ۔بوائز انڈر نائن میں زین احتشام نے حسن جمال کو آٹھ، دو سے شکست دے کر ٹرافی وصول کی۔ بوائز انڈر17سنگلز کے سیمی فائنل میں صاحبزادہ محمد علی نے زبیر راجہ کو چھ، دو اور چھ، چار سے قابو کیا۔ بوائز انڈر 15 میں ریان جواد نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حشیش کمار کو چھ چار، تین چھ اور گیارہ دس سے ہرادیا۔ بوائز انڈر 13 کے سیمی فائنل میں زین احتشام نے یوسف حلیم کو آٹھ ،دو سے زیر کیا۔ سافٹ ٹینس فائنل میں ایرج بتول نے یمنیٰ ملک کو پانچ ،صفر سے ہرا دیا۔ ففٹی پلس سنگلز فائنل میں رضی نواب نے صبیح ولی کو چھ، صفر سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل شام چار بجے ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں