پی سی بی کا چھ صوبائی کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹرزبنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا چھ صوبائی کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹرزبنانے کا فیصلہ

نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے تحت پی سی بی نے چھ صوبائی کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام تبدیل کرکے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر رکھا جائے گا۔ صوبائی ہائی پرفارمنس سینٹرز کے قیام کیلئے برطانوی کوچ ڈیوڈ پارسنس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو این سی اے میں سہولتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ اکیڈمیز کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تبدیل کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کریں گے ۔ وسیم خان کے مطابق ڈیوڈ پارسنس انگلینڈ میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کرنے کاتجربہ رکھتے ہیں اور ان کی خدمات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں