نیویارک اوپن ٹینس:اعصام الحق کی مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی

نیویارک اوپن ٹینس:اعصام الحق  کی مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں رسائی

امریکا میں جاری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لاسٹ 16راؤنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر ڈومینک انگلوٹ نے امریکا کے جان آئزنر اور ٹامی پال پر مشتمل جوڑی کو چھ،چار اور سات،چھ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

نیویارک(سپورٹس ڈیسک)جہاں ان کا سامنا جمہوریہ چیک کے رومن جیباوے اور ڈنمارک کے فریڈرک نیلسن سے ہوگا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فرانس کے اوگو ہمبرٹ،جنوبی کوریا کے کوون سون وو،برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور کیمرون نوری لاسٹ ایٹ راؤنڈکیلئے کوالیفائی کر گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں