ٹوکیو اولمپکس کی تاخیر سے جاپان کو بھاری مالی نقصان ہوگا

ٹوکیو اولمپکس کی تاخیر سے جاپان کو بھاری مالی نقصان ہوگا

5.8ارب ڈالر نقصان کا اندیشہ ،مجموعی معیشت مزید متاثر ہوسکتی ہے :ماہرمعاشیات

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)جاپان کی کنسائی یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسراور معروف ماہر معاشیات کاتسوہیرو میاموتو نے کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد میں ایک سالہ تاخیر سے 5.8 ارب ڈالرز کا بھاری نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ صرف سٹیڈیمز اور ان سے منسلک دیگر سہولیات کی دیکھ بھال و مرمت اور گیمز کی نئے سرے سے تیاری کیلئے 3.8 ارب ڈالر درکار ہوں گے جبکہ دیگر معاشی نقصانات کی مالیت بھی دو ارب ڈالرز تک جا پہنچے گی۔کاتسوہیرو میاموتو نے مزید کہا کہ سیاحت میں کمی اور صارف کا خرچ محدود ہونے کے نتیجے میں جاپان کی مجموعی معیشت مزید متاثر ہو سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں