آئی سی سی کا ٹیسٹ چیمپئن شپ کوری شیڈول کرنے پرغور
حالات پرنظر،کوئی بھی فیصلہ سٹیک ہولڈر سے مشاورت کیساتھ کرینگے :ترجمان
دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرنے پر غورکرنا شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کو پروگرام کے مطابق جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے ، آئی سی سی حکام نے چیمپئن شپ کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غورہونے کی تصدیق کی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے ، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کورونا وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے ، حالات نارمل ہونے میں کتنا مزید وقت لگ سکتا ہے ، اس بارے میں فی الحال کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی، ٹیسٹ چیمپئن کے مستقبل کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے کسی نتیجہ پر پہنچیں گے لیکن ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ، یہ صورت حال آئی سی سی کے لئے بھی ایک چیلنج ہے ۔ موجودہ صورت حال میں آئندہ میچز کے پروگرام کے مطابق ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کیساتھ کم ہوتے جارہے ہیں۔