پی سی بی اور پی ایچ ایف کا پیر سے اپنے دفاتر کھولنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے دفاتر پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)جو مارچ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بند کر دیئے گئے تھے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے دفاتر تمام تر حفاظتی اقدامات پیش نظر رکھتے ہوئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی مرحلے میں معاملات کو چلانے کیلئے صرف ضروری اسٹاف کو طلب کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات کو پیش نظر رکھا جائے گا جہاں اسٹاف کیلئے ماسک،ہینڈ سینی ٹائزر اور باڈی ٹمپریچر کی جانچ کیلئے آلات موجود ہوں گے جبکہ ممکنہ پریشانیوں سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلوں سے متعلق تمام تر ہدایات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔