شرجیل خان کو فٹنس میں بہتری کیلئے 9اپریل کی ڈیڈ لائن

شرجیل خان کو فٹنس میں بہتری کیلئے 9اپریل کی ڈیڈ لائن

2017 کی جسمانی حالت میں واپسی کیلئے غذائی پلان اور ذاتی ٹریننگ پر توجہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جارح مزاج قومی اوپنر شرجیل خان کو فٹنس میں بہتری کیلئے 9 اپریل کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے جو 2017کی جسمانی حالت میں واپسی کیلئے غذائی پلان کے ساتھ ہی ذاتی ٹریننگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شرجیل خان کی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورے پر پلیئنگ الیون میں شمولیت فٹنس میں بہتری پر منحصر ہے البتہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ یا رسمی ہدایت نہیں دی گئی مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو تین ہفتے کا ہدف دیا گیا ہے جس کے دوران توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی جسمانی حالت کم از کم 2017 کے لیول تک لے آئیں گے ۔اس ٹاسک کی تکمیل کیلئے شرجیل خان نے غذائی پلان کے علاوہ ذاتی ٹریننگ پر بھی توجہ مرکوز کردی ہے اور ان کی اس تمام تر محنت کی نگرانی بیٹنگ کوچ یونس خان کر رہے ہیں۔گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران کھیلے گئے انٹرا سکواڈ میچ میں شرکت کے بجائے اکیلے گراؤنڈ کے پانچ چکر لگائے اور فٹنس کی بہتری کو اولین ترجیح بنا لیا اور ممکنہ طور پر انہیں دیگر انٹرا سکواڈ میچز سے بھی محروم رہنا پڑے گا کیونکہ وہ قومی کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی اپنی فٹنس کی بہتری پر کام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں