میڈرڈ اوپن:روسی کھلاڑی آندرے روبلیف کی کوارٹر فائنل میں رسائی

میڈرڈ اوپن:روسی کھلاڑی آندرے روبلیف کی کوارٹر فائنل میں رسائی

اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر چھ سیڈ روس کے آندرے روبلیف نے امریکا کے ٹامی پال کو چھ، سات، چھ، تین اور چھ،چار سے مات دے کر آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینار،نمبر تین سیڈ آسٹریا کے ڈومینک تھیئم،نمبر آٹھ سیڈ اٹلی کے میٹیو بیریٹینی اور قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کے ساتھ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

میڈرڈ(اسپورٹس ڈیسک)اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل مقابلوں میں نمبر تیرہ سیڈ بلجیم کی ایلیس میرٹینز نے نمبر تین سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کو سخت مقابلے کے بعد چار،چھ،سات،پانچ اور سات، پانچ سے ٹھکانے لگا کر آرینا سبالینکا اور اناستاسیا پیولی چینکوا کے ساتھ لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں