زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں

بھرپور مشقیں اور نیٹ سیشن جاری،شاہین آفریدی ایک بار پھر کامیابی کیلئے پرامید

ہرارے (اسپورٹس ڈیسک)زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے گرین شرٹس کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور گزشتہ روز کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں اور نیٹ سیشن جاری رہا جس کے بعد فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے معرکے کی طرح دوسرے میچ میں بھی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔زمبابوے کیخلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد آرام کرنے والے قومی کرکٹرز نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی جسمانی ورزشوں کے علاوہ فیلڈنگ کی ڈرلز میں بھی حصہ لیا جبکہ نیٹ سیشن کے دوران تمام کھلاڑی بیٹنگ اور بالنگ میں بھی جان مارتے دکھائی دیئے ۔قومی پیسر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ حسن علی کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں اور ٹیسٹ میچز کھیل کر زیادہ لطف آتا ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے اور خوبیوں کے ساتھ خامیوں سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ لیجنڈز سے بھی اپنا موازنہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنی غلطیوں کی اصلاح پر بھی نگاہ رہتی ہے ۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انشائاللہ پاکستانی ٹیم پہلے کی طرح دوسرا ٹیسٹ بھی جیتے گی اور وہ اپنی بالنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بدولت بھی ٹیم کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں