روم اوپن:اٹالین پلیئر یانیک سنر کا رافیل نڈال سے مقابلہ طے

روم اوپن:اٹالین پلیئر یانیک سنر کا رافیل نڈال سے مقابلہ طے

دوسرے راؤنڈ میں سامنا کریں گے ،ویمنز سنگل میں پیٹرا کویٹووا کی پیشقدمی

روم(اسپورٹس ڈیسک)اٹلی میں جاری روم اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہوم کنٹری پلیئر یانیک سنر نے ابتدائی راؤنڈ میں فرنچ حریف اوگو ہمبرٹ کیخلاف چھ،دو اور چھ،چار سے کامیابی کی بدولت دوسرے راؤنڈ میں اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال سے مقابلہ طے کرلیا۔ ایونٹ میں کروشیا کے مرین سلچ،چلی کے کرسچین گارین، جرمنی کے یان لینارڈ اسٹرف،ارجنٹائن کے فیڈریکو ڈیلبونس، روس کے اسلان کاراٹسیف،جاپان کے کائی نشیکوری، امریکا کے ٹیلر فرٹز،ہنگری کے مارٹن فکسووکس اور اٹلی کے اسٹیفانو ٹراویگلیا نے بھی پہلا پڑاؤ پار کرلیا۔اسی ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل فرسٹ راؤنڈ میں کامیاب نمبر گیارہ سیڈ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، نمبر سترہ سیڈ یونان کی ماریہ سکاری،روس کی ویرا زووناریوا،نمبر تیرہ سیڈ امریکا کی جینیفر براڈی اور کوری گوف،نمبر پندرہ سیڈ پولینڈ کی ایگا سوائٹک، کروشیا کی پیٹرا مارٹک اور لیٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا دوسرے مرحلے میں جا پہنچیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں