پی ایس ایل:شعیب ملک پشاور زلمی کی ناکامی پر مایوس

پی ایس ایل:شعیب ملک پشاور زلمی کی ناکامی پر مایوس

پی ایل سکس کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی کی 10رنز سے شکست کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا مایوسی کے عالم میں کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے راشد خان نے اہم کھلاڑیوں کو برطرف کر کے ان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی

ابوظبی(اسپورٹس ڈیسک)واضح رہے کہ 171 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی کی ٹیم شعیب ملک کے 73 رنز کے باوجود آٹھ وکٹوں پر 160 رنز بنا سکی جبکہ ڈیوڈ ملر کے 21 اور عمید آصف کے 23 ناٹ آؤٹ بھی ضائع ہو گئے ۔راشد خان نے پانچ اور جیمز فالکنر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹم ڈیوڈ 64 ناٹ آؤٹ،بین ڈنک 48 اور جیمز فالکنر کے 22 رنز سمیت آٹھ وکٹوں پر 170 رنز بنائے تھے ۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اختتامی اوورز میں بالرز نے زیادہ رنز دے دیئے ورنہ توقع نہیں تھی کہ حریف ٹیم 170 رنز بنا سکتی ہے البتہ آئندہ میچوں میں زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں