سپرلیگ:منروکے کاری وار،گلیڈی ایٹرزکےسارے حربے بیکار

سپرلیگ:منروکے کاری وار،گلیڈی ایٹرزکےسارے حربے بیکار

یونائیٹڈ نے مین آف دی میچ منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے با آسانی ہرا دیا گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانیوالا 134 رنز کا ہدف یونائیٹڈ نے بغیر نقصان کے 10 اوورز میں حاصل کیا

ابوظہبی(سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی جارحانہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل 6 کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 134 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ، عثمان خواجہ 27 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کولن منرو کے آگے گلیڈی ایٹرزکے باؤلر بے بسی کی تصویر نظر آئے ۔قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا تھا، جیک وائلڈر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے ، عثمان خان 14 اور فاف ڈوپلیسز 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔کپتان سرفراز احمد صرف 2 رنز پر محمد موسیٰ کا شکار بنے ، اعظم خان 26 رنز پر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے ، جارح مزاج بلے باز آندرے رسل 13 رنز بناسکے ۔محمد نواز کو محمد وسیم نے 4 رنز پر بولڈ کیا، جیک وائلڈر موتھ 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔یونائیٹڈ کے محمد وسیم، محمد موسیٰ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور عاکف جاوید ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔ یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی انجرڈ فہیم اشرف کی جگہ عاکف جاوید اور فواد احمد کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ کو شامل کیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں