عالمی تائیکوانڈو ایشین چیمپئن شپ پاکستان دوسرے میڈل پر قابض

عالمی تائیکوانڈو ایشین چیمپئن شپ  پاکستان دوسرے میڈل پر قابض

بیروت میں جاری عالمی تائیکوانڈو ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسرے میڈل پر قبضہ جمالیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جب ناجیہ رسول نے ویمنز سنگلز اوور 17 فری سٹائل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مکسڈ ٹیم نے اوور17 فری ٹائل پومزے ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تو ناجیہ رسول اس کا بھی حصہ تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں