اولمپک گیمزٹینس:ویمنزسنگل کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

اولمپک گیمزٹینس:ویمنزسنگل کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

مینز سنگل میں نوواک جوکووچ کی کامیاب پیش قدمی،اسٹیفانوس سٹسیپاس ناکام

ٹوکیو(اسپورٹس ڈیسک)اولمپک گیمز کے ویمنز سنگل ٹینس مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی جب کوارٹر فائنل میں کامیابی کی بدولت سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ،یوکرین کی ایلینا سویٹولینا،قازقستان کی ایلینارائباکینا اور جمہوریہ چیک کی مارکیٹا ونڈوروسووا لاسٹ فور میں جا پہنچیں۔مینز سنگل میں سربیا کے نوواک جوکووچ، روسی اولمپک کمیٹی کے ڈینیئل میڈیڈیو اور کیرن خاشانوف،جاپان کے کائی نشیکوری،جرمنی کے الیگزینڈر زویریو،اسپین کے پابلو کیرینو بسٹا جبکہ فرانس کے اوگو ہمبرٹ اور جرمی چارڈی تھرڈ راؤنڈ میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔مینز ڈبل میں کروشیا کے نکولا میکٹک اور میٹ پیوچ،نیوزی لینڈ کے ڈینیئل مارکوس اور مائیکل وینس،امریکا کے آسٹن کرائیچیک اور ٹینائس سینڈگرین جبکہ کروشیا کے مرین سلچ اور ایوان ڈوڈگ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو ویمنز ڈبل کوارٹر فائنلز میں فتحیاب سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ اور وکٹوریہ گولوبچ،روسی اولمپک کمیٹی کی ویرونیکا کودرمیٹوا اور ایلینا ویسنینا، برازیل کی لارا پیگوسی اور لوئیسا اسٹیفانی جبکہ جمہوریہ چیک کی باربورا کرائی چیکوا اور کیٹرینا سینیاکووا بھی لاسٹ فور راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں