پاکستان 18سال بعد نیوزی لینڈ کی میزبانی کیلئے تیار

 پاکستان 18سال بعد نیوزی لینڈ کی میزبانی کیلئے تیار

پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی میں دوپہر 2:30بجے کھیلا جائے گا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور آج تاریخی دن ہوگا جب پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جائیں گے ۔تینوں میچز دوپہر 2:30 بجے کھیلے جائینگے ،یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ یہاں اب تک کھیلے گئے تینوں ون ڈے ا نٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے ۔ سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں دونوں ٹیموں کی ٹیم رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں