باؤلرز کی کارکردگی کا ثمر کامیابی کی صورت ملے گا:حسن علی

باؤلرز کی کارکردگی کا ثمر کامیابی کی صورت ملے گا:حسن علی

کنڈیشنز جیسی بھی ہوں دن کے آغازمیںباؤلرزکومددملتی ہے :فاسٹ باؤلر

چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)قومی پیسر حسن علی کو یقین ہے کہ باؤلرز کی اچھی کارکردگی کا ثمر ٹیم کی کامیابی کی صورت میں ملے گا اور اسی وجہ سے انہیں پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے حصول پر خوشی ہے ۔حسن علی کا کہنا تھا کہ جیسی بھی کنڈیشنز ہوں دن کے آغاز میں ہمیشہ باؤلرز کو مدد ملتی ہے اگرچہ وکٹ کافی سست اور فاسٹ باؤلرز کیلئے آسان نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال قومی فاسٹ باؤلرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست باؤلنگ کی اور ٹیم کو کامیابیاں دلائیں بالکل اسی طرح ان کی اچھی کارکردگی کا ثمر اس بار بھی کامیابی کی صورت میں ملے گا اورہم ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں