’’ڈیبیو بوائے ‘‘یاسرعلی کنکوشن کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ سے باہر
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے بیٹر یاسرعلی دوسری اننگز کے 30 ویں اوور میں شاہین آفریدی کی شارٹ بال پر ہیڈ انجری کا شکار ہو کر مقابلے سے باہرہو گئے
چاٹوگرام (اسپورٹس ڈیسک)نظریں ہٹا کر ڈک کی جانے والی شارٹ بال ان کے ہیلمٹ کی پشت پر لگی اور کنکوشن معائنے کے بعد انہوں نے اننگز جاری رکھی مگر اگلے ہی اوور میں دوبارہ معائنہ کئے جانے پر یاسرعلی کو سی ٹی اسکین کیلئے امپیریل اسپتال روانہ کیا گیا جہاں انہیں طبی اعتبار سے مستحکم قرار دینے کے باوجود بطور احتیاط چوبیس گھنٹے کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔یاسرعلی کے کنکوشن متبادل کے طور پر نورالحسن کو الیون میں شامل کرکے بیٹنگ کا موقع دیا گیا تاہم وہ وکٹ کیپنگ نہیں کر سکیں گے ۔