نیشنل ٹیبل ٹینس:فہد خواجہ اور حائقہ حسن کی ٹائٹل کامیابی
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قائد اعظم نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا مینز سنگل ٹائٹل واپڈا کے فہد خواجہ جیت گئے اور ویمنز سنگل کی ٹرافی آرمی کی حائقہ حسن جیت گئیں۔
نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں چیمپئن شپ کے 57 ویں ایڈیشن کے مینز سنگل فائنل میں فہد خواجہ نے اپنے بھائی امم خواجہ کو چار،دو سے شکست دے دی۔ویمنز سنگل کے فیصلہ کن معرکے میں آرمی کی حائقہ حسن نے واپڈا کی راحیلہ کاشف کو با آسانی چار،ایک سے ٹھکانے لگا ڈالا۔
ویمنز ڈبل میں پرنیا خان اور نوشین وسیم، مینز ڈبل میں حمزہ اکرم اور عبدالرحیم جبکہ مکسڈ ڈبلز میں فیضان ظہور اور حور فواد نے کامیابی حاصل کی۔سیکریٹری اسپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔