پی ایس ایل،پی سی بی کا شائقینِ کرکٹ کیلئے بڑا اعلان

پی ایس ایل،پی سی بی کا شائقینِ کرکٹ کیلئے بڑا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے ہمارے ہیروز کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے ۔

 شائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں ، یہ آن لائن فارم پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔گزشتہ کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ہیروز کے ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔

کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا، جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں