پاک مجاہد اسکاؤٹ و اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

پاک مجاہد اسکاؤٹ و اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دوسرے پاک مجاہد اسکائوٹ گروپ و اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب قاضی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد گلستانِ اسکاؤٹ ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا۔

 جس کے دوران ایتھلیٹکس، آرچری، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ، اسکاؤٹنگ سائیکلنگ، گن شوٹنگ، سلنگ شاٹ اور رسہ کشی سمیت دس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 20 تعلیمی اداروں کے 600 سے زائد سینئر اور جونیئر کھلاڑی شریک ہوئے ۔مہمانِ خصوصی بابرہ اسماعیل نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں جبکہ ٹیم ایونٹس کی ٹرافیاں اور اسکولوں کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں