بابر اعظم کی مسجد نبویؐ میں موجودگی کی تصویر وائرل
مکہ مکرمہ(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
بابراعظم نے انسٹاگرام پر گنبد خضرا کے روح پرور منظر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔تصویر میں بابر کو کسی اونچی جگہ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تصویر کے بیک گراؤنڈ میں مسجد نبویؐ کا دل موہ لینے والا منظر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہا ہے ۔