آسٹریلین اوپن:مینز اور ویمنز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

آسٹریلین اوپن:مینز اور ویمنز  سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے مینز سنگل کوارٹر فائنل میں نمبر چار سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ نے نمبر پانچ سیڈ روس کے آندرے روبلیف کو جبکہ امریکا کے ٹامی پال نے ہم وطن بین شیلٹن کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 ویمنز ایونٹ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے کروشیا کی ڈونا ویکچ اور پولینڈ کی میگڈا لینیٹے نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو مات دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں