دی ہنڈریڈ ڈرافٹ:بابراعظم شائقین کرکٹ کی اولین پسند

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ:بابراعظم شائقین کرکٹ کی اولین پسند

لندن(اسپورٹس ڈیسک)دی ہنڈریڈ ڈرافٹ کیلئے بابراعظم کو شائقین کی اولین پسند ہونے کے باوجود خریدار ہی نہ مل سکا جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف فروخت ہوگئے ۔

دی ہنڈریڈ کی انتظامی کمیٹی نے کھلاڑیوں کی شہرت کا اندازہ لگانے کیلئے ایک سروے کرایا جس میں25 فیصد ووٹ لے کر بابر اعظم سرفہرست ثابت ہوئے جبکہ شاہین آفریدی آٹھ اور محمد رضوان چار فیصد مداحوں کی حمایت پاسکے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈرافٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈز کی ریزرو قیمت پر شامل ہونے والے بابر اعظم کوشہرت کے باوجود ایک مرتبہ پھر کوئی خریدار نہیں مل سکا کیونکہ گزشتہ برس بھی بابر اعظم کو انٹرنیشنل ذمہ داریوں کے پیش نظر کسی نے خریدنے کی کوشش نہیں کی تھی حالانکہ ان کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پچیس ہزار پاؤنڈز تھی۔دوسری جانب ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈز اور حارث رؤف کو 60 ہزار پاؤنڈز میں خرید لیا جبکہ گزشتہ ماہ برمنگھم فینکس نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو اگست میں شروع ہونے والے مقابلوں کیلئے ایک لاکھ پاؤنڈز کی قمیت پر برقرار رکھا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں