آل راؤنڈرز امیلیا کیر اور ڈیرل مچل اہم ایوارڈز لے اڑے

آل راؤنڈرز امیلیا کیر اور ڈیرل مچل اہم ایوارڈز لے اڑے

آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سالانہ ایوارڈز میں سال کے غیر معمولی مین اور ویمن کرکٹرز کی حیثیت سے ڈیرل مچل نے سر رچرڈ ہیڈلی میڈل پر قبضہ جما لیا جبکہ امیلیا کیر نے ڈیبی ہوکلے میڈل جیت لیا۔

ڈیرل مچل فرسٹ کلاس بیٹنگ کی سبب ریڈپاتھ کپ، امیلیا کیر سال کی بہترین خاتون ٹی ٹوئنٹی پلیئر جبکہ سوزی بیٹس سال کی بہترین ون ڈے پلیئر کا ایوارڈ جیت گئیں۔وکٹ کیپر ٹام بلنڈیل سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر، گلین فلپس سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی اور مائیکل بریسویل سال کے بہترین ون ڈے پلیئر قرار پائے جبکہ ٹم ساؤتھی نے عمدہ فرسٹ کلاس بالنگ کی بدولت ونسر کپ جیت لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں