جسٹ پلے یوتھ فٹ بال:عثمان پارک سینٹر کا دو ایج گروپ ٹرافیوں پر قبضہ

جسٹ پلے یوتھ فٹ بال:عثمان پارک سینٹر کا دو ایج گروپ ٹرافیوں پر قبضہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ہونے والے جسٹ پلے یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ میں عثمان پارک سینٹر کی ٹیمیں دو مختلف ایج گروپس میں فاتح رہیں۔انڈر12 کے فائنل میں عثمان پارک سینٹر نے سربازی سینٹر کو مقررہ وقت میں گول لیس ڈرا کے بعد پنالٹی ککس پر پانچ،چار سے ہرا کر ٹرافی جیت لی۔

انڈر 14 فائنل عثمان پارک سینٹر نے ملیر سینٹر کو ایک،صفر سے مات دے کر ٹائٹل جیتا جبکہ انڈر16 فائنل کی ٹرافی سربازی سینٹر کے نام رہی جس نے عثمان پارک سینٹر کو تین،ایک سے مات دی۔فائنل کے مہمان خصوصی سندھ رینجرز قلندر گروپ کے بریگیڈیئر توقیر انور خان، میجر محمود اور ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،اس موقع پرسابقہ یوسی چیئرمین حبیب حسن،جسٹ پلے کے صدرارشدجمال،وسیم سربازی، کوآرڈی نیٹرذاکر خان،میچ کمشنر یوسف خان اور محمد ذاکر سمیت فٹ بال کی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں