نیا ناظم آباد رمضان فٹ بال کپ کے افتتاحی روز دو میچوں کا انعقاد

نیا ناظم آباد رمضان فٹ بال کپ کے افتتاحی روز دو میچوں کا انعقاد

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) تیسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کے ڈی اور ایف سی کراچی کے درمیان ایک،ایک گول سے برابر رہا جبکہ بنگال ٹائیگرز نے ملیر شاہین کو چار،دو سے ہرا دیا۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جن سے دونوں ٹیموں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب، سی ای او صمد حبیب ، صدر سید محمد طلحہ، ٹیکنیکل ہیڈ ناصر اسماعیل اور منیجر اسپورٹس محمد آصف بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں