ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائینگی:وہاب ریاض

لاہور (جنرل رپورٹر)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض سے کھلاڑیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کھلاڑیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وہاب ریاض نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ، نیوٹریشن، کنڈیشننگ و دیگر جدید سہولیات دیں گے ،کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔