ٹی ٹونٹی میں وکٹوں کی سنچری شاداب پاکستان کے پہلے بالر

 ٹی ٹونٹی میں وکٹوں کی سنچری شاداب پاکستان کے پہلے بالر

شارجہ(سپورٹس ڈیسک) شاداب خان نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری کرلی۔

 شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف 100 وکٹیں مکمل کیں۔ شاداب پاکستان کے پہلے بالر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 یا زائد وکٹیں لیں۔ ان سے قبل سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ شاہد آفریدی کا تھا۔ شاہد آفریدی نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں