اسلم روڈا رمضان المبارک ہاکی:سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

اسلم روڈا رمضان المبارک ہاکی:سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان آرمی ،ماڑی پٹرولیم اور پاکستان نیوی سمیت پہلے آل پاکستان استاد اسلم روڈا رمضان المبارک فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔

پی ایچ ایف کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرانتظام گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے پانچویں روز ماڑی پیٹرولیم نے مرد میدفان نوید عالم کے تین گولز کی بدولت پنجاب پولیس کو سات،ایک سے شکست دی جبکہ پاکستان نیوی نے کسٹمز کو چار،ایک سے ہرا دیا جس کیلئے اکبر علی مین آف دی میچ قرار پائے ۔دن کے آخری میچ میں پاکستان آرمی نے گوجرہ کو با آسانی شکست دے دی ۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان نیوی سے جبکہ ماڑی پیٹرولیم کا سامنا پاکستان آرمی سے ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں