حسن علی انگلش کاؤنٹی واروکشائر جوائن کرنے کیلئے پرجوش

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی پیسر حسن علی یکم اپریل کو انگلش کاؤنٹی واروکشائر سے منسلک ہونے کیلئے پرجوش ہیں ۔
جن کو جولائی کے اختتام تک ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے علاوہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میچوں میں بھی شرکت کرنی ہے ۔گزشتہ برس حسن علی نے لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کی تھی۔