نیا ناظم آباد بینکرز رمضان کپ میں دو مزید میچز کا فیصلہ

نیا ناظم آباد بینکرز رمضان کپ میں دو مزید میچز کا فیصلہ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینٹ واریئرز اور اے زیڈ رئیل اسٹیٹ اسلام آباد کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ایونٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

نیا ناظم آباد جمخانہ میں عمر ایسوسی ایٹس نے اٹک اسپورٹس کو فواد عالم کے 25 اسکور کے باوجود 75 رنز پر سمیٹ کر 93 رنز سے آؤٹ کلاس کیا،حسان خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد عالم نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں اے زیڈ رئیل اسٹیٹ اسلام آباد نے ہیومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن کو یکطرفہ مقابلے میں 84رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے 6/166 میں علی امام زیدی نے 46 اسکور کیا جبکہ ہیومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن 82 پر ڈھیر ہوگئی۔عبداللہ امین نے چار جبکہ محمد اذان اور فرمان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں