نیا ناظم آباد فٹ بال: مدھو محمڈن اور شاہد میموریل کا میچ برابر

 نیا ناظم آباد فٹ بال: مدھو محمڈن  اور شاہد میموریل کا میچ برابر

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) نیا ناظم آباد رمضان فیسٹول فٹ بال ٹورنامنٹ میںمدھو محمڈن اور شاہد میموریل ایف سی کے مابین میچ ڈراہوگیا۔

بارہویں منٹ میں محمد عامر نے گول کرکے برتری حاصل کی۔ 59ویں منٹ میں شاہد میموریل کلب کے محمد نعیم نے گیند کو جال میں پہنچاکر مقابلہ ایک ،ایک سے برابر کردیا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے محمد عامر اور محمد نعیم کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں