شا ہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھی توجہ دینا شروع کردی
کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل قومی فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے گرین شرٹس کی فتوحات میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دینا شروع کردی ۔
پی سی بی کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انڈر 19 کرکٹ سے بیٹنگ میں دلچسپی رکھتا تھا لیکن کبھی بھرپور توجہ نہیں دی ، اب بیٹنگ آہستہ آہستہ بیٹنگ کا فن سیکھ رہا ہوں تاکہ مشکل وقت میں قومی ٹیم کیلئے بطورآل راؤنڈر اچھی کارکردگی دکھا سکوں، ری ہیب پروگرام کے دوران بھی بلے بازی پر توجہ دی جو کہ پی ایس ایل میں کام آئی۔ بیٹنگ میں مختلف چیزیں سیکھ رہا ہوں اورکوشش ہے کہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے۔ گزشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی۔