گورنر سندھ سے ایشین اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے ایشین اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایشین اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری امجد عزیز ملک نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جو پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

اس ملاقات کے دوران پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم،عبید اعوان اور محمود ریاض کی موجودگی میں ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ، اسپورٹس جرنلٹس کی تربیت اور اس ضمن میں ایشین اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے آگاہی ملتی ہے ۔امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں گورنرسندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں