واحد ٹیسٹ :انگلینڈ کی آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کی راہیں ہموار

واحد ٹیسٹ :انگلینڈ کی آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کی راہیں ہموار

لارڈز(اسپورٹس ڈیسک)واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آئرلینڈ کیخلاف کامیابی کی راہیں ہموار کر لیں کیونکہ مہمان ٹیم کو سات وکٹوں کی موجودگی میں 255 رنز کا خسارہ اتارنے کا چیلنج درپیش ہے ۔

انگلینڈ نے دوسری صبح ایک وکٹ پر 152 رنز کے ساتھ اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو بین ڈوکیٹ اور اولی پوپ دوسری وکٹ کی رفاقت میں مجموعی اسکور 361 رنز تک لے گئے اور بین ڈوکیٹ 182 رنز میں چوبیس چوکے اور ایک چھکا لگا کر واپس گئے تو جو روٹ نے بھی 56 رنز کی برق رفتار اننگز تراشی اور اولی پوپ نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی جوبائیس چوکے اور تین چھکے لگا کر 205 رنز پر اسٹمپڈ ہوئے تو انگلش کپتان نے چار وکٹوں پر 6.33 رنز فی اوور کے لحاظ سے 524 رنز بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اینڈی میک برائن ہی دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہو سکے ۔آئرلینڈ کی دوسری اننگز میں بھی ابتدائی تین وکٹیں 63 رنز پر گر گئیں جبکہ جیمز میک کولم بھی انجری کے سبب میدان چھوڑ گئے ۔3/97 کے اسکور میں ہیری ٹیکٹر 33 اور لورکان ٹکر 21 رنز پر کھیل رہے ہیں۔جوش ٹنگ نے تین وکٹیں لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں