دو کیریبین ٹیموں کے پلیئرز برقرار

دو کیریبین ٹیموں کے پلیئرز برقرار

کنگسٹن (اسپورٹس ڈیسک ) کیریبین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرزنے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل، سنیل نارائن ، کپتان کائیرون پولارڈ ، مارک دیال، نکولس پوران، عقیل حسین اور جیڈن سیلز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

سینٹ لوسیا کنگز کے اسکواڈ میں جانسن چارلس، الزاری جوزف،روسٹن چیز، روشون پریموس، میتھیو فوردے ، میک کینی کلارک کو بھی روک لیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں