قومی انڈر 16فٹ بال ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز کا اختتام

قومی انڈر 16فٹ بال ٹیم  کے ایک روزہ ٹرائلز کا اختتام

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلے میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز کا اسلام آباد کے کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈپر اختتام ہو گیا ۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کے زیراہتمام ٹرائلز میں دو ہزار آٹھ کے بعد پیدا ہونے والے 150 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کی صلاحیتوں کو کوچز سجاد محمود، حسن بلوچ اور محمد طارق پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے پرکھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں