انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے 15جون سے 22جون تک مالدیپ میں شیڈول پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔۔
جس کی قیادت محمد شہباز علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں ۔