دو پروٹیز کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)کرکٹ جنوبی افریقا نے دو کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق فاسٹ بالر اینرک نورٹے اور سیسانڈا مگالا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔فاسٹ بالر اینرک لوئر بیک سٹریس فریکچر کا شکار ہیں۔ کھلاڑیوں کی جگہ اینڈائل فلکوائیو اور لیزاڈ ولیمز کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔