آج بھی بابر کو میڈن اوور کرواسکتا ہوں:محمد آصف
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بالر محمد آصف نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی بابر اعظم کو میڈن اوور کروا سکتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر آصف کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظم کو صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا تھا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سکواڈ میں تقریباً سارے بالرز ہی ایوریج ہیں کوئی بھی خاص نہیں ہے ،دوسری طرف اعظم صدیقی نے بتایا کہ منصور رانا نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے کھیلنے میں مدد کی نیشنل اکیڈمی میں بابر کا ٹرائل ہورہا تھا محمد آصف آئے تو ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا تھا، اس وقت بابر نے پیڈ کیے ہوئے تھے دیکھ کر کہا اوئے چھوٹو کدھر ؟ بابر نے بتایا آصف بھائی بینک کے ٹرائل ہیں اُسی وقت وہ بینک انتظامیہ کے پاس گئے اور بڑے سخت لہجے میں کہا اس کا کیا ٹرائل لے رہے ہو اس نے مجھے مارمار تھکا دیا تھا ، 11 چوکے مارے ہیں لکھو اس کا نام اور بینک میں رکھو یہ تمہارے بڑے کام آئے گا۔کپتان کے والد نے کہا کہ اول تو یہ وقت کبھی نہیں آئے گا اگر آ بھی گیا تو بابر احترام کی وجہ سے ہر صورت آپ کا اوور میڈن کھیل جائے گا آپ کی بر وقت گواہی ہمارے بڑے کام آئی۔