ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے

 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی میڈیا نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے ۔۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ؟ اس ضمن میں ابھی اندازہ نہیں، وزارتِ خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے کہا کہ کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دئیے جائیں گے ، پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016ء میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی طرز پر اس ورلڈ کپ کے لیے بھی ویزے جاری کیے جائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں