بابراعظم ورلڈ کپ میں 3سے 4 سنچریاں بنائینگے، گوتم گمبھیر کی پیشگوئی

 بابراعظم ورلڈ کپ میں 3سے 4  سنچریاں بنائینگے، گوتم گمبھیر کی پیشگوئی

ممبئی(سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کے پاس بابراعظم کے پاس جس طرح کی ٹیکنیک ہے ، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے 3 یا 4 سنچریاں تو بنائیں گے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء-04 بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں کے لیے ہی شاندار ثابت ہو گا۔ ہوم گرا ؤ نڈز پر روہت شرما کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے ، مجھے یقین ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں کچھ بڑا کرنے کے لیے بے چین ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں