ورلڈ کپ کا آج آغاز، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ آمنے سامنے

 ورلڈ کپ کا آج آغاز، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ آمنے سامنے

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے بھارت میں ہوگا ۔ ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی۔۔

 جس کا 19 نومبر کو اختتام ہوگا۔افتتاحی میچ عالمی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج احمد آباد میں کھیلا جائیگا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا، انگلینڈ کے سٹار کرکٹر بین سٹوکس کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اپنی تاریخ میں پہلی بار میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے ۔ میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے ،یہ پہلا مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی صرف بھارت کرے گا،بھارت اس سے قبل برصغیر پاک و ہند کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 1987، 1996 اور 2011 میں ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں